منشیات فروشی پر ملتان میں چھ ملزموں کیخلاف مقدمات
ملتان (کرائم رپورٹر)ضلعی پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھ افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔۔۔۔
مختلف تھانوں کی جانب سے کئے گئے کریک ڈاؤن کے دوران بڑی مقدار میں شراب اور چرس بھی برآمد کی گئی۔کینٹ پولیس نے کارروائی میں ملزم عاشر سرور کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے 40 لٹر شراب برآمد ہوئی۔ اسی طرح مظفرآباد پولیس نے ملزم ناصر علی کو گرفتار کیا جس سے 1190 گرام چرس برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم منشیات فروشی میں ملوث تھے اور انہیں نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔قطب پور پولیس نے ملزم بلال سے 15 لٹر شراب جبکہ شاہ شمس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فریاد سے 20 لٹر شراب، ملزم عامل سے 20 لٹر اور ملزم اشرف سے بھی 20 لٹر شراب برآمد کی۔