پولیس پارٹی پر فائرنگ کا الزام، تین ملزموں پر مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے کے الزام میں تین ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔۔
پاک گیٹ پولیس کو انسپکٹر عباد اللہ نے بتایا کہ دوران گشت موٹرسائیکل تین مشکوک اشخاص کو رکنے کا اشارہ کیا جو پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کرتے بھاگ نکلے پولیس نے ملزموں کا پیچھا کیا اکا دکا فائر کیا کچھ دیر بعد فائرنگ کا تبادلہ رکا تو ایک ملزم زخمی حالت میں پایا گیا جس کی شناخت غلام علی سے ہوئی دیگر ساتھی فرار ہوگئے ۔