بورے والا:کھدائی کے دوران خاتون کا ڈھانچہ برآمد

 بورے والا:کھدائی کے دوران خاتون کا ڈھانچہ برآمد

پولیس نے ڈھانچہ اور شواہد قبضے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردیں

بورے والا،وہاڑی (نمائندہ دنیا،نمائندہ خصوصی) نواحی علاقہ 435 ای بی میں دوران کھدائی ایک خاتون کا انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا جس کے ساتھ چوڑیاں اور گلے سڑے کپڑے بھی موجود تھے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈھانچہ تحویل میں لے لیا۔ بعد ازاں سماجی ورکر مسرت شاہین نے ڈھانچے اور اشیاء کی شناخت کرتے ہوئے اسے اپنی چھ سال قبل اغواء ہونے والی بیٹی عظمیٰ قرار دیا۔ اطلاعات کے مطابق عظمیٰ کو تھانہ سٹی کے علاقہ سے اغواء کیا گیا تھا جس کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس اسے بازیاب نہ کرا سکی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مغویہ کو مبینہ طور پر خرم بھٹی نے قتل کرکے اسی مقام پر دفن کیا تھا۔ کیس میں ایک ڈاکٹر کا نام بھی شامل تھا تاہم بعد ازاں عدالتی کارروائی کے دوران اس کا نام نکال دیا گیا۔ پولیس نے ڈھانچہ اور شواہد قبضے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں