سرائیکی وسیب میں بھی فلم سٹی قائم کیا جائے ،ظہور دھریجہ
ملتان (لیڈی رپورٹر)سرائیکی وسیب میں بھی لاہور کی طرز پر فلم سٹی کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے فنکاروں اور سماجی رہنماؤں نے ثقافتی انصاف اور برابری پر مبنی پالیسی بنانے پر زور دیا ہے۔۔۔
سرائیکستان وطن پارٹی کے چیئرمین ظہور دھریجہ، سرائیکی فلم ڈائریکٹر احسن فریدی، فلمسٹار اکرم نظامی اور اکبر جلالی نے دھریجہ نگر میں ملاقات کے دوران مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرائیکی وسیب میں بھی لاہور کی طرح فلم سٹی قائم کیا جائے تاکہ مقامی فنکاروں کو سہولیات میسر آ سکیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں 50 ایکڑ پر فلم سٹی منصوبہ شروع کیا گیا ہے جبکہ سرائیکی وسیب کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے ، جو کہ خطے کے فنکاروں اور ثقافت کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے ۔