ہائی ایس ٹائر پھٹنے سے درخت سے ٹکرا گئی ،7مسافر زخمی
کوٹ ادو ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ملتان سے لیہ جانے والی تیز رفتار ہائی ایس کا ٹائر پھٹنے سے گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی۔۔۔
جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ حادثہ پل کلاسرہ نور شاہ تلائی روڈ پر پیش آیا۔