منڈی میں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں : عوید ارشاد
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظفرگڑھ عوید ارشاد بھٹی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی مظفرگڑھ یوسف چھینہ نے مویشی منڈی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر صفائی ستھرائی، سکیورٹی، پارکنگ، پینے کے پانی، لائٹنگ اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ افسران نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ منڈی میں آنے والے شہریوں اور بیوپاریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور صفائی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق عیدالاضحیٰ پر بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔