رحیم یار خان میں نئی شوگر ملز، کپاس کیلئے خطرہ قرار
ملتان (لیڈی رپورٹر) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ میں رحیم یار خان میں نئی شوگر ملز کے قیام کے خلاف شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔۔۔
جبکہ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے کپاس کے شعبے کو سنگین خطرات سے آگاہ کیا ہے۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شام لال منگلانی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں موقف اختیار کیا کہ رحیم یار خان میں نئی شوگر ملز کا قیام کپاس کی فصل کیلئے شدید نقصان دہ ہے ۔