غیر معیاری میٹریل برآمد لیبارٹری سیل
کوٹ ادو ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کی ہدایات پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد رضا کی سربراہی میں شہر کی مختلف لیبارٹریز کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔
زین پلازہ میں قائم لیبارٹری سے زائد المعیاد ری ایجنٹس اور منجمد انجکشنز برآمد ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے لیبارٹری کو سیل کر دیا گیا۔