لڑکی سے زیادتی ،خاتون ،بچے سے کوشش، مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر )پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کے مقدمات درج کرکے کاررؤائی شروع کردی ۔صدر جلالپور پولیس کو فیاض نے بتایا کہ میری بیٹی کو ملزموں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔۔
بدھلہ سنت پولیس کو ندیم نے کہا کہ ملزم میرے بیٹے کو زبردستی اٹھاکر باغ میں لے گئے اور زیادتی کی کوشش کرتے رہے جبکہ الپہ پولیس کو منظور نے بتایا کہ ملزم اشفاق نے میری بھابھی کی عزت لوٹنے کی کوشش کرکے ارتکاب جرم کیا ۔