عید:مثالی صفائی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے :یوسف چھینہ

عید:مثالی صفائی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے :یوسف چھینہ

آلائشوں کی تلفی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی، آلائشوں کی بروقت تلفی اور شہریوں کو صاف ماحول فراہم کرنے کے لیے میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی مظفرگڑھ و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یوسف چھینہ نے کی۔ اجلاس میں عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن، ویسٹ مینجمنٹ پلان، مشینری و افرادی قوت کی دستیابی، ویسٹ کلیکشن پوائنٹس، چونے کے چھڑکاؤ اور آگاہی مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عید کے دوران مثالی  صفائی انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں گے اور آلائشوں کی فوری تلفی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ حساس مقامات کی خصوصی مانیٹرنگ، شکایات کے فوری ازالے اور کنٹرول روم کو فعال رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں خصوصی صفائی ٹیمیں، جدید مشینری اور ہیلپ لائن سروس فعال کر دی گئی ہے جبکہ شہریوں میں آگاہی کیلئے مختلف ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں