مویشی منڈیوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ ،ڈرون سے نگرانی
غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی: ڈی پی او
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ) ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر ضلع بھر کی 8 نوٹیفائیڈ مویشی منڈیوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ ڈی پی او نے مویشی منڈی وہاڑی کا دورہ کیا اور سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ مویشی منڈیوں میں 104 اہلکار تعینات کر کے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ بیوپاریوں اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ نوسربازوں، جیب تراشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔