مہنگائی نے عوام سے عید کی خوشیاں چھین لیں، مفتی عامر

مہنگائی نے عوام سے عید کی  خوشیاں چھین لیں، مفتی عامر

ملتان (کرائم رپورٹر)جمعیت علماء اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود، جنرل سیکرٹری نور خان ہانس ایڈووکیٹ، حافظ محمد عمر شیخ، میاں امجد علی ضیاء اور رانا محمد سعید نے کہا ہے کہ۔۔۔

 جے یو آئی شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کے بہیمانہ قتل اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف عیدالاضحیٰ انتہائی سادگی سے منائے گی۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے باعث غریب عوام عید کی خوشیاں بھرپور انداز میں نہیں منا سکیں گے اور موجودہ معاشی حالات میں اکثر گھرانے مشکلات کا شکار ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں، جبکہ 160 روپے لیوی ٹیکس ختم کیا جائے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے کی بجائے اشیائے خوردونوش، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں بدترین معاشی حالات پیدا ہوئے ہیں، تاہم حکومتی وزراء و مشیر سب اچھا کی رٹ لگائے ہوئے ہیں۔رہنماؤں نے کہا کہ جے یو آئی عوام کے حقوق کے لئے میدان میں ہے اور آئندہ عام انتخابات میں پنجاب میں بھرپور حصہ لے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بہتر مستقبل کے لیے جے یو آئی کا ساتھ دیں۔

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں