گرین بیلٹس کی تزئین وآرائش کی جارہی،سلطان باجوہ

گرین بیلٹس کی تزئین وآرائش کی جارہی،سلطان باجوہ

پارکس کی تعمیر ،بڑے پارکوں کی اپ گریڈیشن پر کام کیا جارہا ،گفتگو

ملتان (وقائع نگار خصوصی)پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ سلطان باجوہ نے ملتان کا دورہ کیا، جہاں انہیں ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان اور ایم ڈی اے کے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی سید وسیم حسن نے شہر میں جاری بیوٹیفکیشن، شجرکاری اور ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔سلطان باجوہ کو بتایا گیا کہ شہر میں گرین بیلٹس کو گھاس اور پودوں سے آباد کیا جا رہا ہے جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت لائٹس اور پینٹ ورک بھی جاری ہے ۔ اس کے علاوہ نئے پارکس کی تعمیر اور بڑے پارکوں کی اپ گریڈیشن پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری سلطان باجوہ نے ہارٹی کلچر ایجنسی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے گرین وژن کو عملی شکل دی جا رہی ہے ۔ مختلف شہروں میں نئی ہارٹی کلچر ایجنسیوں کے قیام کا مقصد شہروں کو سرسبز اور خوبصورت بنانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ درخت وقت کی اہم ضرورت ہیں اور ملتان میں مزید شجرکاری سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان شہر کو خوبصورت اور گرین بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ، مستقبل میں مزید منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں