پیرافورس تجاوزات کیخلاف کارروائی کررہی،چودھری الیاس
مبشر قیوم کو پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بطریق احسن سرانجام دینے پر مبارکباد
ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے صدر چودھری محمد الیاس کی قیادت میں تاجر نمائندوں کے وفد نے ایس ڈی ای او پیرا فورس مبشر قیوم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔وفد میں انجمن تاجران چوک کمہارانوالہ کے جنرل سیکرٹری چودھری فیصل، گلشن مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری چودھری سلیم کمبوہ سمیت پیراں غائب کے تاجر نمائندے شامل تھے ۔ تاجروں نے مبشر قیوم کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شیلڈ پیش کی اور دستار بندی بھی کی۔اس موقع پر چودھری محمد الیاس نے کہا کہ پیرا فورس کی کارروائیوں سے تاجروں اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مبشر قیوم اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہے ہیں، تاجر برادری انہیں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔مبشر قیوم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہی ان کا مقصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیرا فورس وزیراعلیٰ کے ویژن تجاوزات سے پاک پنجاب پر عمل پیرا ہے اور قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں قانون کی بالادستی کیلئے کی جا رہی ہیں۔