کوئٹہ میں شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت،جہانگیر ترین

کوئٹہ میں شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت،جہانگیر ترین

ملتان (لیڈی رپورٹر)سیاسی رہنما جہانگیر خان ترین نے کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک میں نہتے شہریوں پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دشمن نے عید کی تعطیلات کے دوران اپنے گھروں کو جانے والی فیملیز اور معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر سفاکیت کی بدترین مثال قائم کی ہے ۔جہانگیر ترین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ بزدل دہشت گرد ایک بار پھر ثابت کر چکے ہیں کہ ان کا انسانیت اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں