حج اور عید قربان ایثار کا عظیم درس دیتی ، مجتبیٰ گیلانی
عید کی خوشیوں میں غریب اور مستحق افراد کو شامل کرنا ضروری
ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی کے رہنما سید احمد مجتبیٰ گیلانی اور سیاسی و سماجی رہنما میاں محمد عظیم سعید نے عالمِ اسلام کو حج اور عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج اور عید قربانی مسلمانوں کو ایثار، قربانی، بھائی چارے ، صبر اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتے ہیں۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی عظیم قربانی رہتی دنیا تک امتِ مسلمہ کے لئے مشعلِ راہ ہے۔ عیدالاضحیٰ کا اصل پیغام محبت، اخوت، غریبوں کی مدد اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے ہر قربانی دینے کے جذبے کو فروغ دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عید کی خوشیوں میں مستحق، غریب اور نادار افراد کو بھی شامل کرنا چاہیے تاکہ حقیقی معنوں میں عید کی خوشیاں عام ہو سکیں۔رہنماؤں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور استحکام عطا فرمائے اور پوری امتِ مسلمہ کو اتحاد و اتفاق کی نعمت سے مالا مال کرے۔