زکریا یونیورسٹی ملتان میں عید کی چار روزہ تعطیلات کا آغاز

زکریا یونیورسٹی ملتان میں عید کی چار روزہ تعطیلات کا آغاز

28 مئی تک تدریسی و انتظامی سرگرمیاں معطل، ضروری شعبے فعال رہیں گے

ملتان (خصوصی رپورٹر)بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر چار روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔یونیورسٹی کی جنرل برانچ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 25 مئی سے 28 مئی 2026 تک (پیر سے جمعرات) یونیورسٹی اور اس کے تمام سب کیمپسز میں تدریسی اور انتظامی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران ضروری شعبہ جات معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے ۔ ان میں اسٹیٹ، سکیورٹی، جینیٹوریل سروسز، آربوریکلچر، لائیوسٹاک ایکسپیریمنٹل فارم، الیکٹریکل، مینٹیننس اور واٹر ورکس سمیت دیگر اہم شعبے شامل ہیں۔متعلقہ دفاتر کے سربراہان کی ہدایات کے مطابق عملہ اپنی ڈیوٹیاں انجام دیتا رہے گا تاکہ ادارہ جاتی امور متاثر نہ ہوں۔یونیورسٹی انتظامیہ نے تعطیلات کے دوران کیمپس میں سکیورٹی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تدریسی و انتظامی سرگرمیاں 29 مئی سے دوبارہ معمول کے مطابق شروع ہو جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں