گاڑیوں میں ایل پی جی کا استعمال ، حادثات کاخدشہ
ماچھیوال(نامہ نگار)ماچھیوال اور گردونواح میں ایل پی جی پر چلنے والی گاڑیوں کے بے دریغ استعمال اور دوران سفر و غیر محفوظ ریفلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔۔۔
مقامی لوگوں کے مطابق مختلف مقامات پر غیر قانونی ریفلنگ پوائنٹس اور گاڑیوں میں حفاظتی انتظامات کے بغیر گیس بھرنے کے عمل کے باعث متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں، جس سے مسافروں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں، شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی مبینہ عدم توجہ کے باعث یہ خطرناک رجحان بڑھ رہا ہے اور لوگ مجبوری کے تحت جان ہتھیلی پر رکھ کر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ عوام نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او وہاڑی سے فوری نوٹس لے کر ایل پی جی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہری محفوظ اور پُرسکون سفر کر سکیں۔