غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

 غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

گرمی میں طویل بجلی بندش سے معمولات زندگی متاثر، نوٹس کا مطالبہ

وہاڑی (خبرنگار) دیہی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔ شدید گرمی کے دوران کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ مختلف دیہات کے مکینوں کا کہنا ہے کہ بار بار بجلی کی بندش سے گھریلو امور، کاروبار، زرعی سرگرمیاں اور طلبہ کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے ۔ شہریوں کے مطابق لوڈ شیڈنگ کا کوئی واضح شیڈول موجود نہیں جس کے باعث لوگ ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ رات کے اوقات میں طویل بجلی بندش سے بزرگ، بچے اور مریض شدید پریشانی میں مبتلا رہتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے واپڈا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے اور دیہی علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں