ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی اوور چارجنگ پر کارروائی کی ہدایت

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی اوور چارجنگ پر کارروائی کی ہدایت

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوٹ ادو محمد اسد علی نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو فرخ محمود کے ہمراہ سٹی ٹرانسپورٹ ٹرمینلز اور جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا۔۔۔

 جہاں انہوں نے مسافروں کیلئے فراہم کی جانے والی سہولیات، صفائی کی صورتحال اور کرایوں کی وصولی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر افسران نے مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں پر مسافروں سے ملاقاتیں کیں اور اوورچارجنگ سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے فیڈبیک حاصل کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد علی نے ٹرانسپورٹرز اور متعلقہ عملہ کو ہدایت کی کہ حکومت کی مقرر کردہ کرایہ فہرست پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں