ریسکیو 1122 کا عیدالاضحیٰ 2026 ایمرجنسی پلان جاری

ریسکیو 1122 کا عیدالاضحیٰ 2026 ایمرجنسی پلان جاری

مساجد، عیدگاہوں اور تفریحی مقامات پر ایمبولینسز و موبائل پوسٹس تعینات

ملتان (کرائم رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ملتان نے عیدالاضحیٰ 2026 کے لیے ایمرجنسی پلان جاری کر دیا ہے ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں کی زیر صدارت اہم اجلاس میں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر جامع حکمت عملی مرتب کی گئی، جس کا مقصد عید کے موقع پر شہریوں کو بروقت اور معیاری ایمرجنسی سروسز فراہم کرنا ہے ۔پلان کے مطابق عید کے دنوں میں شہر کی اہم مساجد، عیدگاہوں، تفریحی مقامات اور دیگر عوامی مقامات پر ایمبولینسز، فائر وہیکلز، ریسکیو وہیکلز اور موبائل پوسٹس تعینات کی جائیں گی۔ تمام ریسکیو اہلکار جدید طبی و فائر فائٹنگ آلات سے لیس ہوں گے اور 24 گھنٹے ہائی الرٹ پر رہیں گے۔

تحصیل جلال پور پیر والا اور شجاع آباد میں بھی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ مختلف مقامات پر موبائل پوسٹس قائم کی جائیں گی جن میں مرکزی عیدگاہ، خانیوال روڈ، قلعہ کہنہ قاسم باغ، ابدالی مسجد، مسجد عمر بن خطاب شاہ رکن عالم کالونی، صدر کینٹ، عسکری جھیل، حسین آگاہی، وہاڑی چوک، القریش کالونی، مظفرآباد اور حیدریہ مسجد گلگشت کالونی شامل ہیں۔ڈاکٹر حسین میاں نے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 ٹیمیں عوام کی خدمت میں ہمہ وقت تیار ہیں اور ایمرجنسی کی صورت میں کم سے کم رسپانس ٹائم میں موقع پر پہنچنا اولین ترجیح ہوگی۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں