آئل ٹینکر اور منی مزدہ میں تصادم ،تین افراد زخمی
تلہ گنگ روڈ پر حادثہ،عثمان،خلیل اور طور خان ہسپتال منتقل
کندیاں(نمائندہ دنیا )تلہ گنگ روڈ پر فخر آباد چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر اور منی مزدہ میں تصادم حادثہ میں تین افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میانوالی تلہ گنگ روڈ پر الصبح تیز رفتا آئیل ٹینکر سامنے سے آنے والے منی مزدا ٹرک کے ساتھ ٹکر ا گیا جس کے نتیجہ میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں عثمان عمر 17سال سکنہ کوئٹہ،خلیل عمر 25سال سکنہ کوئٹہ اور طور خان 53سال سکنہ کوئٹہ شامل ہیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ریسکیو1122 نے زخمیوں کو طبی امداد دے کر ڈی ایچ کیو اسپتال میانوالی منتقل کر دیا۔