150 گٹو گندم خیبر پختونخوا سمگل کرنیکی کوشش ناکام

150 گٹو گندم خیبر پختونخوا سمگل کرنیکی کوشش ناکام

سمگلنگ روکنے اور خریداری سے ہدف چند روز میں مکمل: ملک اقبال

کندیاں(نمائندہ دنیا )نائب تحصیلدار کندیاں کی بروقت کاروائی سے گندم خیبر پختونخوا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، 150 گٹو گندم قبضہ میں لے لی، تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ کچہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نائب تحصیلدار کندیاں ملک اقبال التہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے گندم کو کے پی کے اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 150 گٹو گندم کو قبضہ میں لے لیا ہے اس موقع پر انہوں نے گندم کے اہداف کے بارے میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا سمگلنگ کو موثر انداز میں روکنے سے تحصیل بھر میں گندم ٹارگٹ پورا ہونے کے قریب ہے ،اب تک فوڈ سنٹر میلے والی پر 17 ہزار بوری گندم خرید لی گئی جبکہ مطلوبہ ٹارگٹ آئندہ چند روز میں مکمل کرلیا جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں