اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کے مارکیٹوں اور بازاروں کے دورے

اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کے مارکیٹوں اور بازاروں کے دورے

ایس او پیز کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جا ئے گا،طارق محمود

کندیاں(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر پپلاں طارق محمود کا مختلف مارکیٹس کادورہ پپلاں بازار اور حافظ والا میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں کو جرمانے کیے اور دکانوں کو سیل کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روزاسسٹنٹ کمشنر پپلاں طارق محمود نے پاک آرمی اور ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کے ہمراہ پپلاں بازار اور حافظ والا بازار کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا جہاں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں کو جرمانے اور دکانوں کو سیل کر دیا اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں کورونا ایس او پیز کی کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جا ئے گا حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں مخصوص شعبہ ہائے زندگی کو محدود پیمانے پر کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے اس موقعہ پر پپلاں میں آرمی،پولیس اور انتظامیہ نے شہر بھر مین فلیگ مارچ بھی کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں