مکمل لاک ڈاؤن میں‌ ناکامی ,بازاروں‌ میں‌ رش, دکانیں کھولنے والوں‌ کیخلاف کریک ڈاؤن ,درجنوں گرفتار,دکانیں‌سیل

مکمل لاک ڈاؤن میں‌ ناکامی ,بازاروں‌ میں‌ رش, دکانیں کھولنے والوں‌ کیخلاف کریک ڈاؤن ,درجنوں گرفتار,دکانیں‌سیل

کھلی اور بند د کانوں پر کاروبار،شاہراہوں پر شہریوں کا غیر معمولی رش رہا ، جگہ جگہ سجے سٹالز ، آبادیوں میں کپڑے اور جوتوں کی دکانوں پر کاروبار،مالی صورتحال خراب ہے ،دکاندار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ،نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں سول ایڈمنسٹریشن ، پولیس اور حساس اداروں کا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر اندرون شہر مختلف بازاروں میں کاروائی کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا، بلاک نمبر1، بلاک نمبر 20، سیٹلائٹ ٹاؤن، بلاک نمبر5، بلاک نمبر6، فاطمہ جناح روڈمیں گزشتہ روز خصوصی آپریشن کیا، جہاں بغیر اجازت مختلف نوعیت کی کاروباری سرگرمیاں جاری تھیں اور کھلی اور بند دوکانوں میں اشیاء کی خرید و فروخت بھی جاری تھی جس پر درجنوں افراد کو حراست میں لے کر دوکانیں سیل کر دی گئیں، شاہراؤں پر سوموار کے روز بھی شہریوں کا غیر معمولی رش رہا ، لاک ڈاؤن کے باعث جگہ جگہ سجے سٹالز لوگوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف رہی، دکانداروں کا کہنا ہے کہ مالی صورتحال کنٹرول سے باہر ہے ۔ شہر اور گردونواح کی آبادیوں میں معمول کے کپڑے ، جوتے ، جنرل سٹور کھلے عام اشیاء فروخت کررہے ہیں استقلال آباد کالونی، حیدر آباد ٹاؤن، طارق آباد، جناح ، فاطمہ جناح ، محمدی ، نذیر کالونیوں اور اسی طرح دیگر نواحی آبادیوں میں کاروبار زندگی معمول کے مطابق جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں