لاک ڈاؤن اور رمضان کے باوجود ہوٹلوں پر کاروبار جاری

 لاک ڈاؤن اور رمضان کے  باوجود ہوٹلوں پر کاروبار جاری

اہم شاہراہوں اور اندرون شہر میں بھی ہوٹل مالکان چھپ کر کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں

سرگودھا(نامہ نگار ) لاک ڈاؤن اور رمضان کے باوجود ،سیٹلائٹ ٹاؤن، یونیورسٹی روڈ، لاہور روڈ 88 جنوبی، دسواں میل، چکیاں وغیرہ سمیت متعدد علاقوں میں ہوٹل چھپ چھپا کر اپنا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں، رمضان المبارک کے آخری ایام کے باعث متعدد ہوٹلوں پر عوام کا ہجوم بھی دیکھنے کو نظر آ رہا ہے تمام تر سرکاری احکامات کے باوجود عملدرآ مد نہیں کروایا جا رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں