قرآن کریم میں دنیاو آخرت کی کامیابی کا راز ہے ،مولانا محبوب الہٰی
قرآن کریم پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ اور ہدایت کا سرچشمہ ہے قرآن کریم میں دنیاو آخرت کی کامیابی کا راز ہے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )مولانا محبوب الہٰی چشتی نے جامع مسجد غوثیہ میں حفیظ قرآن کرنے والے طلباء حافظ محمد امیر اور حافظ خضر حیات کی دستار بندی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید ہر اعتبار سے انسانوں کے فائدہ اور نفع کا ذریعہ ہے اور قرآن پاک ہم سے تقاضہ کرتا ہے کہ ہم اس کے لائے ہوئے ضابطہ حیات میں اپنے مسائل کا حل تلاش کریں ۔، اس موقع پر قاری غلام حسین ، چوہدری محمد علی صابر ، چوہدری شوکت علی صابر ،محمد اسلم سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔