قانونی سٹاک سے زائد گندم گوداموں سے اٹھانے کی ہدایت

قانونی سٹاک سے زائد گندم  گوداموں سے اٹھانے کی ہدایت

کمشنرسرگودھا نے ریجن بھر کے تمام فیلڈ افسران کو بازاروں ،محکمہ خوراک اور فلور ملوں کے گوداموں کے دوبارہ دورے کرنے کی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے

سرگودھا(نامہ نگار) انہوں نے سرکاری نرخوں سے زیادہ گندم خرید نے والی فلور ملوں کی انتظامیہ کے خلاف ضابطہ کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت کی اور واضح کیا ہے کہ فلور ملوں کے پاس قانون کے تحت صرف تین دن کا سٹاک محفوظ رکھنے کی اجازت ہے ، اس سے زائد گندم خریداری سنٹروں پر منتقل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں