ملک کے بڑے ریلوے سٹیشنز ،ٹریکس تنصیبات کی سکیورٹی بڑھادی گئی
روہڑی ریلوے ٹریک پر کریکر دھماکے کے پیش نظر انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس عارف نواز خان کی خصوصی ہدایات پر ملک بھر کے تمام بڑے ریلوے سٹیشنوں، ریلوے ٹریکس اور دیگر ریلوے تنصیبات پر سکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) اسی تناظر میں ایس پی ریلوے پولیس لاہور ملک محمد عتیق نے ریلوے سٹیشن لاہور تا شاہدرہ بذریعہ موٹر ٹرالی ٹریک چیکنگ کی۔ ایس پی ریلوے لاہور نے ہمراہی دیگر عملہ ریلوے پولیس ریلوے سٹیشن لاہور ،بادامی باغ اور شاہدرہ سٹیشن کے ٹریک کا خصوصی معائنہ کیا ۔اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔