آندھی طوفان چلنے پر پورے شہرکی بجلی بند کر دی گئی

آندھی طوفان چلنے پر پورے شہرکی بجلی بند کر دی گئی

واپڈا کا پول کھل گیا،مرمت کے کروڑوں کہا ں خرچ ہوتے ؟ شہری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) آندھی و طوفان نے واپڈا کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ کمزور ٹرانسمیشن لائنوں کی وجہ سے پورے شہر کی بجلی بند کر دی گئی۔ ہر سال کروڑوں روپے مرمت کے کہاں خرچ کیے جاتے ہیں؟ عوام نے سوال کر دیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے شدید طوفان اور آندھی آنے سے قبل اور اس کے دوران کمزور ٹرانسمیشن لائنوں کی وجہ سے بجلی بند ہو جاتی ہے ، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، معلوم ہوا ہے ہر سال ٹرانسمیشن لائنوں و دیگر آلات کی مرمت کے لئے کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں، لیکن اس کے باوجود ذرا سی تیز ہوا کے چلنے سے فوراً بجلی بند کر دی جاتی ہے ، شہریوں نے اعلیٰ حکام کو اس اہم مسئلہ کے فوری حل کی اپیل کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں