مجرموں سے نہیں،جرم سے نفرت کریں :امین اللہ خان

مجرموں سے نہیں،جرم سے نفرت کریں :امین اللہ خان

سعودی عرب 3ہزار پاکستانی رہا کریگا گفتگو:قیدیوں میں عید گفٹ تقسیم

داودخیل(نامہ نگار )ایم پی اے امین اللہ خان نے سینٹر ل جیل میانوالی میں حوالاتیوں اورقیدیوں میں عید گفٹ تقسیم کئے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل میں قید افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا احسن اقدام ہے ، اس طرح عید گفٹ دیکر جیل میں قید افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کر کے انہیں احساس دلانا ہے کہ لوگ ان سے پیار محبت کرتے ہیں اگر عوام نفرت کرتی ہے تو وہ ان کے جرم سے ہمیں بھی چاہیے کہ ہم مجرموں سے نہیں بلکہ جرم سے نفرت کریں،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے 3ہزار سے زائد قیدی رہا کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں