کورونا وائرس خطرناک ،ملک صغیر
حلقہ پی پی 84 خوشاب کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک صغیر اعوان نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے
خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جس سے لوگ تیزی سے متاثر ہو رہے ہیں۔ عوام کو چاہئے کہ وہ عید کے موقع پر سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کرونا ایس او پیز کو فالو کریں اور ماسک کا استعمال ہر صورت کریں تاکہ کرونا پھیلاؤ کو زیادہ سے زیادہ روکا جا سکے ۔ وہ خوشاب شہر میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔