پروڈکشن ایریا میں چوہے ،ناقص اشیا اور رنگ،4یونٹس سیل
514 کلو ناقص سویاں ،27لٹر کولڈ ڈرنکس،1100کلو آٹا برآمد کیا گیازائد المعیاد بسکٹس،چائے ،مصالحہ جات اور نمکو کے درجنوں پیکٹس ضبط
سرگودھا(نامہ نگار ) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھا شہر سمیت ضلع بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے زائد المعیاد اشیاء خوردونوش کی فروخت ، پروڈکشن ایریا میں چوہوں کی موجودگی اور مضر صحت رنگوں کے استعمال پر 4پروڈکشن یونٹس کو سیل کیاجبکہ چیکنگ کے دوران 514 کلو ناقص سویاں ،27لٹر کولڈ ڈرنکس،1100کلو آٹااور1اوون سمیت زائد المعیاد بسکٹس،چائے ،مصالحہ جات اور نمکو کے درجنوں پیکٹس برآمد کر دیئے ۔