جمعہ کو فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی:قاری احمد علی ندیم

جمعہ کو فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی:قاری احمد علی ندیم

اسرائیلی درندگی کی مذمت ،اوآئی سی اب تک خاموش کیوں ہے ؟

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) انٹر نیشنل ختم نبوت موؤمنٹ پنجاب کے صدر قاری احمد علی ندیم کی ہدایت پر صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ گلزار احمد آزاد نے سرکلر جاری کر تے ہو ئے پنجاب کے تمام اضلاع کی تنظیموں کو کہا ہے کہ 14مئی بروز جمعہ کو فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی،اسرائیلی درندگی کی مذمت کے طور پر منایا جائے ،انٹر نیشنل ختم نبوت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ لیٹر میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں جو کچھ ہوا ہے یہ اتنا بد نما اقدام ہے کہ اگر خود صہیونیوں کو اور یہودیوں کو اور پھر عالمی برادری کو کچھ بھی احساس ہو تو ان کو شرم کے مارے ڈوب مر جانا چاہئے ،انٹر نیشنل ختم نبوت سوال کر تی ہے کہ او آئی سی اب تک کیوں خاموش ہے ؟ اسلامی دنیا کے لئے آخر اس کا کیا کردار ہے ؟ انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں مرگئی ہیں ،موم بتیاں پکڑ کر یہودو نصاریٰ کے مفادات کا تحفظ کر نے والی آنٹیوں کی زبانیں اب گنگ ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں