کوڑا کرکٹ جلانے پر پابندی کے احکامات کی خلاف ورزیاں
میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسر احکامات پر عمل کروانے میں مکمل ناکام
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے پر پنجاب حکومت کی پابندی کے احکامات انتظامیہ کی طرف سے ہوا میں اڑائے جا رہے ہیں،محکمہ تحفظ ماحولیات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن افسران حکومت پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کروانے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے ہیں، متعلقہ عملہ کوڑا کرکٹ اٹھانے کی بجائے انہیں آگ لگا کر تلف کررہا ہے اسی طرح مختلف فیکٹریز کے مالکان بھی مختلف اشیاء کو آگ لگا کر تلف کرتے ہیں جس سے نہ صرف ماحول آلودہ ہوتا ہے بلکہ مختلف قسم کی بیماریاں اس دھوئیں سے جنم لیتی ہیں جس پرصوبائی حکام کو ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی سفارش کی گئی ہے ۔