بنیادی مراکز صحت کو ڈائریکٹ ادویات دینے کا منصوبہ فلاپ

بنیادی مراکز صحت کو ڈائریکٹ ادویات دینے کا منصوبہ فلاپ

سرکاری ادویات کی خوردبرد کم ہوئی اور نہ ہی اس کا درست استعمال

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت کا بنیادی مراکز صحت کو ڈائریکٹ ادویات فراہم کرنے کا منصوبہ مطلوبہ نتائج دے پا رہا ہے اور نہ ہی سرکاری ادویات کی خرد برد میں کمی واقع ہوئی اور نہ ہی اس کا درست استعمال یقینی بنایا جا سکا، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سرگودھا کے بیشتر بنیادی مراکز صحت پر مفت سرکاری ادویات کی فراہمی کا عمل چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کے باعث متنازعہ صورتحال اختیار کر چکا ہے ،بنیادی مراکز صحت کو ڈائریکٹ ادویات سپلائی کرنے کا منصوبہ بری طرح فلاپ نظر آ رہا ہے ، بیشتر ہسپتال ایسے ہیں جہاں کئی ماہ سے ادویات سپلائی ہی نہیں ہوئیں ،جبکہ مجموعی صورتحال یہ ہے کہ ادویات کی عدم فراہمی کی وجہ سے علاج معالجہ کا عمل معطل ہو کر رہ گیا ہے اور صحت کے مسائل نے لوگوں کی مشکلات بڑھا رکھی ہیں بالخصوص دیہی علاقوں میں اسہال سمیت جلدی و دیگر امراض کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا کے مطابق ادویات کی سنٹرل خریداری اور سپلائی بہتر عمل ہے مگر اسے ناکام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم اس حوالے سے بے قاعدگی سامنے آنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں