یتیموں بیواؤں اورمساکین کو عید کی خوشیوں میں شامل کریں،قاری عتیق الرحمان

یتیموں بیواؤں اورمساکین  کو عید کی خوشیوں میں شامل  کریں،قاری عتیق الرحمان

مرکزی رہنماء پاکستان قراۃ کونسل قاری عتیق الرحمان صدیقی نے کہا ہے کہ رمضان المبا ر ک کا آخری عشرہ اختتام پذیر ہونے کوہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) عیدالفطرکی آمدآمدہے قرآن کاآفاقی پیغا م ہمیں عیدکے مو قع پر ہمد رد ی مواخات بھائی چارے ضرورت مند سفیدپوش گھرانوں یتیموں بیواؤں اورمساکین کو ا ن کی عزت نفس مجروح کیے بغیران کی مدد کر نے انہیں عیدکی خوشیوں میں شامل کر نے کا حکم د یتا ہے عید کی حقیقی خوشیاں مستحقین کی امدادکرکے ہی حاصل ہوتی ہیں یہ ہما ر اقومی اخلاقی اور مذہبی فریضہ بھی ہے ا س میں ہماراروحانی سکون اﷲ اور اس کے رسول ﷺ کی رضا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں