لاکھوں روپے کی انکم ٹیکس ریٹرنز سرکاری ریکارڈ سے غائب
ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ،20،20ہز ار روپے جرمانہ کرنے کی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب کی طرف سے ڈویژنل کمشنر اور چاروں اضلاع کے ضلعی سربراہان کو جاری ہدایت نامہ کے ہمراہ ایف بی آر کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ سرویلنس کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرکاری تنخواہوں کے علاوہ محکموں و اداروں میں ہونیوالی خریداری وغیرہ کے عمل میں کروڑوں روپے انکم ٹیکس بچانے کا سلسلہ جاری ہے ، اورلاکھوں روپے کی انکم ٹیکس ریٹرنز سرکاری ریکارڈ سے غائب پائی گئیں،جس پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ ذمہ داروں کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 182کے تحت کاروائی کے علاوہ انہیں بیس، بیس ہزار روپے تک جرمانہ کیا جائے ۔