انوائرمنٹل اپروول کمیٹی عضو معطل بن کر رہ گئی

انوائرمنٹل اپروول کمیٹی عضو معطل بن کر رہ گئی

سرگودھا سمیت ڈویژن بھر میں تحفظ ماحولیات زبوں حالی کا شکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا میں ڈویژن سطح پر قائم انوائرمنٹل اپروول کمیٹی عضو معطل بن کر رہ گئی ہے ،ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت ڈویژن بھر میں تحفظ ماحولیات کا شعبہ انتہائی زبوں حالی کا شکار ہے بالخصوص وسائل اور عملے کی کمی کے باعث یہ عضو معطل بن کر رہ گیا ہے ،جس کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ ڈویژنل ہیڈکوارٹر سرگودھا میں تحفظ ماحولیات کا دفتر تک نہیں اور ضلعی آفیسر کی سیٹ کسی نہ کسی دوسرے ضلعی آفیسر کے اضافی چارج میں رہتی ہے جبکہ محدود عملے نے ہائی وے بلڈنگ کے دو انتہائی خستہ حال کمروں پر مشتمل ضلعی دفتر بنا رکھا ہے اورڈویژن کے دیگر اضلاع بھی اسی صورتحال سے دوچار ہیں دوسری طرف لگ بھگ تمام شعبوں میں تحفظ ماحولیات کے قوانین پر عملدرآمد ایک چیلنج بننے کے ساتھ ساتھ سرگودھا ڈویژن میں ماحولیاتی آلودگی تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے جبکہ حکومت کی طرف سے قائم کردہ یہ خصوصی کمیٹی بھی مختلف شعبوں میں تحفظ ماحولیات کے قوانین پر عملدرآمد کروانے ،اس شعبہ کی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں