قرآن مجید اور سنت رسو لؐ سے ر ہنما ئی حاصل کی جائے ، خورشید احمد
معروف عالم دین حافظ خورشید احمد نے جامع مسجد اقصیٰ گلشن جمال میں رمضان المبارک کے دوران درس قرآن کے سلسلہ کی اختتامی تقریب سے خطاب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) معروف عالم دین حافظ خورشید احمد نے جامع مسجد اقصیٰ گلشن جمال میں رمضان المبارک کے دوران درس قرآن کے سلسلہ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے سنہر ی اصو ل پیا رو محبت مذہبی روادار ی عفو در گز ر اور اسکی ہر شعبہ میں ازلی تعلیمات ہی انسا نو ں پر نہا یت متاثر کن اثرات چھوڑتی ہیں آ ج ضرورت ا س امر کی ہے کہ مسلما ن اسلامی تعلیمات کے سرچشمے قرآن مجید اور سنت رسو ل ؐ سے راہنمائی حاصل کر کے مذہبی روادر ی اور باہمی اتفاق و اتحاد کے پیغا م کو عا م کریں قرآ ن و سنت کی تعلیمات کو عا م کرنے سے ہی حقیقی فلاحی مسلم معاشرہ تعمیر ہو گا۔ ،اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی اور فلسطینی و کشمیری مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔