جامعہ علمیہ اہلحدیث میں درس قران کا اہتمام کیا گیا

جامعہ علمیہ اہلحدیث میں درس قران کا اہتمام کیا گیا

روزہ صبر،شکر،صلح رحمی ،سخاوت ،پاکیزگی کانام:علامہ ناصر مدنی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) جامعہ علمیہ اہلحدیث سیٹلائٹ ٹاؤن بلاک ڈی میں درس قران کا اہتمام کیا گیا، تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ محمد عمر نے حاصل کی جبکہ زاہد ارشاد نے ہدیہ نعت پیش کیا، اس موقع پرمہمان خصوصی معروف عالم دین علامہ ناصر مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزہ صبرشکرصلح رحمی سخاوت محبت امن اورپاکیزگی کانام ہے ،جب تک ہم میں یہ خوبیاں نہیں ہونگی ہم روزہ کے روحانی وجدانی ثمرات حاصل نہیں کرسکتے ،اس کیلئے ہمیں جہاں قرآن سے تعلق مضبوط کرنے کی ضرورت ہے وہاں عام دنوں میں بھی ہمیں حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہے جس سے ہمیں دنیا و آخرت کی حقیقی کامیابی نصیب ہو سکتی ہے ،اس موقع پر انہوں نے جامع علمیہ کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اورماں کی عظمت و شان بھی بیان کی،فلسطین میں اسرائیلی ظلم وبربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ،قبل ازیں مہمان خصوصی کا بھرپور استقبال کیا گیا اس موقع پر مولانا عمر فاروق،ڈاکٹر حسان عبید،حافظ عبا د السلام،بابا عبدالرؤف، حافظ محمد اشرف،حاجی عبدالجبار،انجینئر محمد سلیم، قاری محمد نعیم،رانا نثار احمد،عبدالمجید یزدانی و دیگر بھی موجود تھے ، آخر میں ملک و قوم کی سلامتی، کورونا سے نجات اور مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں