کرپٹ سیاستدانوں کی سیاست تاریکیوں میں ڈوب چکی ، آمنہ ملک
تحریک انصاف شعبہ خواتین ضلع خوشاب کی صدر آمنہ ملک نے کہا ہے قومی و سائل پر شب خون مارنے
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )تحریک انصاف شعبہ خواتین ضلع خوشاب کی صدر آمنہ ملک نے کہا ہے قومی و سائل پر شب خون مارنے اور ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے میں دھکیلنے والے کرپٹ سیاستدانوں کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے تاریکیوں میں ڈوب چکی ہے ،پی ٹی آئی کی حکومت نے کرپشن مافیا کیخلاف بروقت اقدام اٹھاتے ہوئے رات کی تاریکی میں فرار ہونیوالوں کی کوشش ناکام بنا دی، جوہرآباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ دوران اقتدار پاکستان میں اور اقتدار کے بغیرلندن میں قیام شریف فیملی کا شیوہ ہے اب بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام ہونے اور حدیبیہ پیپرز ملز تحقیقا ت شروع ہونے سے ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔