عید پر ریلوے کے آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

 عید پر ریلوے کے آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

آ پریشنل سٹاف شفٹوں میں کام کرے گا ، بکنگ آفس پہلے روز بند ہو گا

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ریلوے حکام نے عید پر آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دیں ، عید پر آپریشنل سٹاف معمول کے مطابق شفٹوں میں کام کرے گا ، ریلوے حکام کے مطابق فیصل آباد ریلوے سٹیشن پر عید کے پہلے روز بکنگ آفس میں سٹاف کو چھٹی ہو گی جبکہ عید باقی دن بکنگ آفس میں بھی سٹاف شفٹ میں کام کرے گا ، تاہم عید پر ٹرینوں کی آمد و رفت کے لئے آپریشن سٹاف جن میں ڈرائیورز اور میکنیکل سٹاف ڈیوٹی پر موجود ہو گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں