2متحارب گروپوں میں فائرنگ ،مکین گھروں میں محصور

2متحارب گروپوں میں فائرنگ ،مکین گھروں میں محصور

دونوں پارٹیوں کے نصف درجن افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)عثمان ٹائو ن میں دو متحارب گروپوں میں زبردست فائرنگ کا تبادلہ، علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ، دونوں پارٹیوں کے نصف درجن افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ سرگودھا روڈ کے اے ایس آئی اسلم واحد کی مدعیت میں درج کئے جانیوالے مقدمہ میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ عثمان ٹائو ن میں رانا وحید اور رانا عامر اکرام گروپ کے مابین لڑائی کے دوران ایک دوسرے پر جان لیوا فائرنگ کی گئی جس سے شہری خوفزدہ ہوگئے اطلاع پر پولیس پارٹی موقع پرپہنچی تو فائرنگ کرنے والے افراد فرار ہوگئے جس پر ایک گروپ کے وحید الرحمن،محمد اسلم اور عبدالروف جبکہ دوسرے گروہ کے عامر اکرام،عثمان اور محمد عاصم کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں