سستے رمضان بازار ختم,مہنگائی کا طوفان آگیا

 سستے رمضان بازار ختم,مہنگائی کا طوفان آگیا

آلو ،ادرک،گاجرلیموں، ٹماٹر، لہسن، چینی ،مرغی کا گوشت،سیب،خربوزہ،سٹرابری ،امرود،تربوز ،آڑو ،کیلے اور دیگر اشیا مہنگی ،ضلعی انتظامیہ ریٹ لسٹ لگا کر خاموش تماشائی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار ) ماہ رمضان کے اختتام کے ساتھ سستے بازار ختم ہونے سے اشیاء کا ریٹ پھر آسمان سے باتیں کرنے لگا۔ ضلعی انتظامیہ خالی ریٹ لسٹیں آویزاں کروا کر خاموش تماشائی بن گئی۔ آلو ، ٹماٹر، لہسن، چینی وغیرہ کے ریٹ اچانک بڑھا دیئے گئے ۔ آلو 60 روپے سے 70 روپے فی کلو کے حساب سے ، چینی 110 روپے فی کلو کے حساب سے سر عام فروخت کی جا رہی ہے ۔ مرغی کا ریٹ بھی تقریباً 420 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔ چند اشیا کی قیمتوں میں استحکام جبکہ دیگر مختلف نوعیت کی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں نے سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے ،رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے دوران بھی انتظامیہ کوئی واضح حکمت عملی اپنا سکی اور نہ ہی پرائس مجسٹریٹس کو متحرک کیا جا سکا، لیموں 400 رویے کلو ،گاجر 60 ، ادرک400روپے ، سیب 2سو روپے ،خربوزہ 80روپے فی کلو، سٹرابری140روپے ، امرود 120روپے ، تربوز30سے 60روپے ،آڑو 1600روپے فی کلو اورکیلا 200روپے فی درجن تک فروخت ہو رہا ہے ، شہریوں نے شکوہ کیا کہ لاک ڈاؤن کے باعث قوت خرید اجازت نہیں دیتی، اوپر سے مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے ،انتظامیہ عملی طور پر غیر سنجیدہ نظر آ ئی،جس کا ارباب اختیار کو نوٹس لینا چاہئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں