446 مساجد,25امام بارگاہوں اور29کھلے مقامات پر نماز عید کی تیاریاں مکمل, سخت سکیورٹی انتظامات

446 مساجد,25امام بارگاہوں اور29کھلے مقامات پر نماز عید کی تیاریاں مکمل, سخت سکیورٹی انتظامات

واک تھروگیٹس نصب ،نمازیوں کی میٹل ڈیٹکیٹر سے تلاشی ،ایلیٹ فورس ، محافظ اسکواڈ کی ٹیمیں اہم مساجد ، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات کے گردونواح میں گشت کریں گی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈی پی اوذوالفقاراحمد کے مطابق نمازعیدالفطر کی پرامن ادائیگی کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائیگی، ضلع ہذا میں 446 مساجد، 25امام بارگاہوں اور29کھلے مقامات پر عیدالفطر کی نماز ادا کی جائیگی ،اس حوالے سے سخت سکیورٹی کے انتظامات اور دیگر تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ،مساجد ، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات کو دو کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ کیٹگری اے میں 31مساجد، 13امام بارگاہیں اور29کھلے مقامات پر عیدالفطر کی نماز پڑھی جائیگی۔ سکیورٹی پلا ن کے مطابق 2000 سے زائد پولیس افسران وملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ ایلیٹ فورس ، محافظ اسکواڈ کی خصوصی ٹیمیں اہم مساجد ، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات کے گردونواح میں گشت کریں گی ،اہم مساجد ،امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر واک تھروگیٹس نصب کیے جائیں گے ،مساجد ،امام بارگاہوں اور نماز عید کے دیگر مقامات پر آنے والوں کی بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر تلاشی لی جائے گی۔ نماز عیدکے اجتماعات کی سکیورٹی کے حوالے سے پولیس افسروں کو الرٹ رہنے کے سخت ترین احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں