گن پوائنٹ پر لڑکوں کو اغوا، مخالفین کی فائرنگ سے والد زخمی

گن پوائنٹ پر لڑکوں کو اغوا، مخالفین کی فائرنگ سے والد زخمی

نواحی علاقے دھنیانی کے رہائشی 12 سالہ اسد اور 13سالہ اظہر کو دشمنی پر اٹھایا گیا انکے بچوں کو فوری بازیاب کرایا جائے ورنہ مخالفین جان سے مار دینگے ،والد

کبیروالا (نامہ نگار) مخالفین نے گن پوائنٹ پر دو نو عمر لڑکوں کو اغواء کر لیا ۔بچوں کو بازیاب کروانے کی کوشش پر فائرنگ سے بچوں کا والد زخمی ہو گیا اطلاع کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچی ۔والدین کا الزام ۔تفصیل کے مطابق کبیروالہ کے نواحی علاقے دھنیانی کے رہائشی 12 سالہ اسد اور 13سالہ اظہر کو گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا گیا ۔ لڑکوں کے والدین کو جب علم ہوا تو وہ اپنی مدد آپ کے تحت موقع پر پہنچے تو ملزموں نے فائرنگ شروع کردی فائرنگ کے نتیجے میں بچے کا والد اور ساتھی منیر شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیروالا منتقل کر دیا گیا اغوا شدہ بچوں کو تاحال بازیاب نہ کرایا جاسکا بچوں کے والد نے کہا کہ ہم نے پولیس کو بر وقت اطلاع دی مگر پولیس نہ پہنچی انہوں نے ڈی پی او خانیوال اور ڈی ایس پی کبیروالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انکے بچوں کو فوری بازیاب کرایا جائے ورنہ مخالفین بچوں کو جان سے مار دینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں