جھنگ :گندم خریداری کا 89فیصد ہدف مکمل :فوڈ کنٹرولر

جھنگ :گندم خریداری کا 89فیصد ہدف مکمل :فوڈ کنٹرولر

اب تک ضلع کے کسانوں میں105 فیصد باردانہ تقسیم کرچکے ہیں

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی ہدایت پر سرکاری چھٹیوں کے باوجود ضلع جھنگ میں کسانوں سے گندم کی خریداری کا عمل تسلسل سے جاری ہے ۔اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سفیان آصف کا کہنا ہے کہ اب تک ضلع کے کسانوں میں105 فیصد باردانہ تقسیم کرچکے ہیں اور کل ٹارگٹ کی 89فیصد گندم بھی خرید چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رواں سال ضلع جھنگ میں26 لاکھ28 ہزار 100بوری گندم خریداری کاٹارگٹ مقرر ہے جو ہم جلد حاصل کر لیں گے ،کسان اپنی گندم سرکاری خریداری مراکز پر لائیں،ہم ان کی خدمت کے لئے حاضر ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں