پولیس افسروں،اہلکاروں اہلخانہ کے علاج کیلئے رقم منظور

پولیس افسروں،اہلکاروں  اہلخانہ کے علاج کیلئے رقم منظور

آر پی او سرگودھا ریجن اشفاق خان نے ریجنل مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔سرگودھا ریجن کے پولیس افسران و اہلکار جنہوں نے فلاح و بہبود کے لیے درخواستیں جمع کروائی تھیں ان کو ڈسکس کیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )اجلاس میں پولیس افسران و اہلکاروں اور ان کی فیمیلیز کے علاج و معالجہ کے لیے رقم ادا کرنیکی منظوری دی گئی۔آر پی اوسرگودھا ریجن اشفاق خان نے اجلاس میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود میری ترجیحات میں شامل ہے ۔ان کو جو بھی محکمانہ یا ذاتی مسائل درپیش ہیں ان کے حل کے لئے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔پولیس افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبودکے بروقت اقدامات سے ان کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں