شاہپورجیل میں ملازمین ، قیدیوں،حوالاتیوں کی ویکسی نیشن
جیل میں الگ کورونا وارڈ ،ایس او پیز پر عمل کیا جا رہا ہے :سپرنٹنڈنٹ
شاہ پور صدر(نمائندہ دنیا )حکومت کی ہدایت پر محکمہ صحت کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ جیل شاہپور میں ملازمین اور قیدیوں حوالاتیوں کو کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین لگائی ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل میاں انصر نے بتایا کہ جیل میں بیشتر قیدیوں حوالاتیوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے جیل ملازمین کے ساتھ ساتھ ان کی فیملیز کو بھی ویکسین لگائی جا رہی ہے اس سلسلے میں ایس او پیز پر عمل کیا جا رہا ہے جیل میں الگ کورونا وارڈ بنایا گیا ہے جہاں مشکوک مریضوں کو رکھا جاتا ہے ۔